باکسنگ میں پشاور کے ٹیلنٹ کو دیکھ کر حیران رہ گیا ہوں ، لقمان حمید

باکسنگ میں پشاور کے ٹیلنٹ کو دیکھ کر حیران رہ گیا ہوں ، لقمان حمید یوتھ ایم پی اے

یوتھ ایم پی اے لقمان حمید نے کہا ہے کہ کھیلوںکی جانب نوجوان نسل کو لانا جہاد ہے باکسنگ میں پشاور کے نوجوانوں کی ٹیلنٹ کو دیکھ کر حیران رہ گیا ہوں

اس معاملے پر مشیر کھیل و وزیراعلی خیبر پختونخواہ سے بھی بات کرونگا یہ باتیںیوتھ ایم پی اے لقمان حمید نے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ کلب رجسٹریشن کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے بعد صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خضر اللہ جان سے بات چیت کے دوران کیں ،

پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے ان مقابلوں میں حیات آباد سے تعلق رکھنے والے باکسنگ کلب کے فائٹر کے مقابلے کروائے گئے ،

اس موقع پر یوتھ ایم پی اے لقمان حمید مہمان خصوصی تھے انہوں نے باکسنگ مقابلوں میں ینگ ٹیلنٹ کی کارکردگی کو بھی سراہا اور اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پشاور کے نوجوانوں کیلئے بہترین موقع ہے

اور ایسوسی ایشن موجودہ وقت میں جب نوجوان منشیات اور دیگر چیزوں کی جانب راغب ہورہی ہیں انہیں کھیلوں کی جانب راغب کرنا بڑا جہاد ہے

کیونکہ یہ نوجوان ہی ہمارا آنیوالا مستقبل ہے انہوں نے ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی.اس موقع پر ایسوسی ایشن کی جانب سے انہیں یادگار ی شیلڈز بھی پیش کی گئی

تعارف: News Editor