باکسنگ کلب کے رجسٹریشن کے سلسلے میں پشاور سپورٹس کمپلیکس میں مقابلوں کا انعقاد
پشاورسپورٹس کمپلیکس کے باکسنگ ایرینا میں پشاور کے دو مختلف کلبوں کی رجسٹریشن کے سلسلے میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا
اس موقع پر ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمداجمل اور صوبائی سیکرٹری خضر اللہ سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے .
پشاور کے پوش علاقے حیات آباد سے تعلق رکھنے والے دو کلبوں کے اڑتالیس کے قریب باکسرز نے کلب رجسٹریشن کے سلسلے میں ہونیوالے مقابلوں میں حصہ لیا.
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خضر اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پشاور کے چوبیس کے قریب رجسٹرڈ کلب ہیں اور آج مزید دوکلب کی رجسٹریشن کے سلسلے میں مقابلے ہورہے ہیں
ان کے مطابق ان کلب کے باکسرز کی رجسٹریشن کوچز کیساتھ کیا جاتا ہے اور ان باکسرز کی رجسٹریشن کے بعد ہم ان میں بہترین باکسرز کو کیمپ میں شامل کرینگے انکے مطابق ہم اگلے ماہ ایبٹ آباد میں قومی سطح کے باکسنگ کے مقابلے منعقد کروا رہے ہیں.
خضر اللہ نے مزید بتایا کہ باکسنگ میں افغان باکسرز بھی زیادہ ہے اس لئے ہم افغان باکسرز کیلئے علیحدہ رجسٹریشن کررہے ہیں جبک پاکستانی باکسرز کیلئے علیحدہ رجسٹریشن کا عمل شروع کئے ہوئے ہیں
واضح رہے کہ پہلی مرتبہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ میںباکسنگ کے کلب کی رجسٹریشن کے سلسلے میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا قبل ازیں اس طرح کے مقابلے نہیںکروائے گئے