لیجنڈز انٹرکانٹی نینٹل ٹی 20 کے افتتاحی سیزن کی ٹرافی کی رونمائی

دبئی :امریکہ میں قائم بروسڈ اسپورٹس ایل ایل سی کی ملکیت لیجنڈز انٹرکانٹی نینٹل ٹی 20 نے اپنی ٹرافی کی رونمائی کردی ہے۔ اس ضمن میں نئی دہلی میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

افتتاحی ایڈیشن 16 سے 28 اگست 2024 تک امریکی شہر ٹیکساس کے موسا اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ جہاں مختلف براعظموں سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری ستارے شرکت کریں گے۔

لیگ میں 7 ٹیمیں انڈو کنگز، ایشین ایوینجرز، یورو رینجرز، امریکن میورک، ٹرانس تسمان ٹائٹنز، افریقی لائنز اور کیریبین وائ کنگز شرکت کررہی ہیں۔

افتتاحی ایڈیشن سنگل راؤنڈ رابن فارمیٹ پر کھیلا جائے گا جس میں لیگ مرحلے کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں جائیں گی ۔

ہر روز دو مقابلے ہوں گے اور مجموعی طور پر 24 دلچسپ میچ کھیلے جائیں گے۔ شیڈول اور ٹیموں کے اسکواڈ سے متعلق مزید تفصیلات کا اعلان بعد میں کیاجائےگا

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!