پاکستان کے ناصر اقبال تسمینئن اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے ناصر اقبال تسمینئن اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے۔

سیمی فائنل میں ناصر اقبال نے فرانس کے ملویل سیانیمینکو کو شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑی کی جیت کا اسکور 4-11، 5-11 اور 5-11 رہا۔

آسٹریلیا میں جاری ایونٹ کے فائنل میں ناصر کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ بارنیٹ سے ہوگا، یہ آسٹریلیا میں ان کا چار ٹورنامنٹس میں سے تیسرا فائنل ہے۔

پی ایس ای چیلنجر تسمینئن اوپن کی مجموعی انعامی رقم 9 ہزار ڈالرز ہے جو کہ تقریباً 25 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔

ناصر اقبال نے اس سے قبل بینڈیگو انٹرنیشنل اور شیپرٹن اوپن ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتا جبکہ وکٹوریہ اوپن کا سیمی فائنل کھیلا اور اب وہ تسمینئن اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے اس سال کراچی میں سی این ایس اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل بھی کھیلا تھا۔

تعارف: News Editor