تسمینئن اوپن اسکواش کا ٹائٹل پاکستان کے ناصر اقبال نے جیت لیا

پاکستان کے اسکواش کھلاڑی ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں ہونے والا تسمینئن اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

آسٹریلیا میں ہونے والے تسمینئن اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کے ناصر اقبال نے سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ بارنیٹ کو 1-3 سے شکست دی۔

ناصر اقبال کی کامیابی کا اسکور 8-11، 10-12، 11-6 اور 5- 11 رہا، یہ گزشتہ چند روز کے دوران ناصر کا آسٹریلیا میں تیسرا ٹائٹل ہے۔

ناصر اقبال نے گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں بینڈیگو اور شپرٹن اوپن بھی جیتا تھا۔

دوسری جانب پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ اور جانز کریک اوپن اسکواش میں پاکستانی کھلاڑیوں کا راج ہے۔

پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے، پاکستان کی جانب سے عبداللہ نواز اور حمزہ خان نے کامیابی حاصل کی۔

دوسری طرف یورپی ملک جارجیا میں جاری جانز کریک اوپن اسکواش میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کا راج ہے۔

یورپی ملک جارجیا میں 12 ہزار ڈالر انعامی رقم والے ایونٹ کا فائنل آل پاکستان معرکہ ہوگا، پاکستان کے عاصم خان اور اشعب عرفان نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!