چیمپئینز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی ہوگی، بھارت نہ آنا چاہے تو نہ آئے ؛ حسن علی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی ہوگی، بھارت نہ آنا چاہے تو نہ آئے۔

نجی ٹی وی چینل کو اںٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے آئندہ سال پاکستانی کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی شرکت سے قطع نظر ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونا چاہیے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ اگر ہم بھارت سیکیورٹی خدشات کے باوجود کھیلنے جاسکتے ہیں تو وہ بھی آسکتے ہیں۔ حکومت اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو ہٹا کر دیکھیں تو انکے کھلاڑی بھی پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی پاکستان میں ہوگی۔ اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو نہ آئے، اس کے نہ آنے سے کرکٹ ختم نہیں ہوگی۔

فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ میگا ایونٹ میں بھارت کے علاوہ دیگر ٹیمیں بھی موجود ہیں۔

خیال رہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم بھیجنے سے انکاری ہے اور ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل یا نیوٹرل وینیو پر کروائے جانے کا خواہش مند ہے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!