انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس آج سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہو گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ اجلاس آج سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہو گا

جس میں چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی شرکت کریں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ اجلاس پہلی بار ایشیا میں ہورہا ہے، جس میں 108 رکن ممالک کے 220 اراکین شرکت کریں گے، اجلاس میں کرکٹ کی لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں شرکت کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن رضا نقوی اور سی ای او پی سی بی سلمان نصیر سالانہ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،

آئی سی سی اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کی اپ ڈیٹ پر بات چیت کا امکان ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے بجٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی نے لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل کے دوران آئی سی سی بورڈ اور سربراہان سے ملاقات کی، محسن رضا نقوی نے دیگر بورڈز کے سربراہان کیساتھ غیر رسمی ملاقاتیں بھی کیں جن میں مستقبل کی منصوبہ بندیوں اور حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تعارف: News Editor