سویڈش ٹینس اوپن ٹورنامنٹ میں فائنل مقابلے میں سب سے بڑا اپ سیٹ ہوا اور فیورٹ ٹینس اسٹار رافیل نڈال فیصلہ کن میچ ہار گئے۔
سوئیڈن میں کھیلے گئے سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پرتگال کے نونو بورجیس نے سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال کو 6-3، 6- 2 سے شکست دی۔
37 سالہ رافیل نڈال گزشتہ سال کے آغاز سے انجریز کا سامنا کر رہے ہیں اور انہوں نے فرنچ اوپن 2022 کے بعد پہلی بار فائنل میں جگہ بنائی تھی، لیکن وہ بورجیس کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکے۔
اپنا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے والے نونو بورجیس نے اعتراف کیا کہ سب کی طرح وہ بھی نڈال کو فاتح دیکھنا چاہتے تھے، لیکن ان کے اندر کی کسی چیز نے انہیں ٹائٹل جیتنے پر مجبور کیا۔