صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،آیاز شنواری

صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،آیاز شنواری

پشاور(سپورٹس رپورٹر) نوجوان نسل کو کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے،ہمیں چاہیے کہ خیبر پختونخوامیں کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کریں۔

ان خیالات کا اظہار روحید ھومز کےڈائریکٹر آیاز خان شنواری نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوششیں صرف پشاور میں ہی نہیں بلکہ پورے خیبر پختونخوامیں ٹیگ بال اور مارشل آرٹس سمیت مختلف کھیلوں میں کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے پر مرکوز ہیں۔

نئی نسل ہمارا بہتر مستقبل ہے اور ان کی رہنمائی اور مدد ہماری بنیادی ذمہ داریاں ہیں۔آیازشنواری نے نوجوانوں میں نشے کے بڑھتے ہوئے رجحان اور دیگر منفی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے ان مسائل کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹیگ بال اور مارشل آرٹس جیسے کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے نوجوانوں کو متحرک رکھنے اور صحت مند سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیے مختلف کھیلوں میں مزید مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!