میجر لیگ کرکٹ میں سین فرانسسکو یونیکورنز نے سیاٹل اورکاس کو ناک آؤٹ کردیا

 میجر لیگ کرکٹ میں سین فرانسسکو یونیکورنز نے سیاٹل اورکاس کو ناک آؤٹ کردیا،

پاکستانی اسٹار عماد وسیم کی آل راؤنڈ پرفارمنس رائیگاں گئی۔

پاکستانی آل راؤنڈر نے حریف ٹیم کی ابتدائی شراکت داری میتھیو شارٹ کو 19 پر آؤٹ کرکے ختم کی تھی، سین فرانسسکو نے مقابلہ 6 وکٹ سے نام کیا، ٹیم نے 153 کا ہدف 5.4 اوورز قبل حاصل کرلیا۔

یونیکورز نے کامیابی کی بدولت پلے آف میں بھی جگہ بنالی، ناکام سائیڈ کے لیے کوئنٹن ڈی کاک نے 62 رنز بنائے، عماد وسیم نے 11 بالز پر 17 رنز بناکر ٹیم کا ٹوٹل 7 وکٹ پر 152 تک پہنچایا،

یونیکورز کے لیے حارث رؤف مہنگے بولر ثابت ہوئے، انھوں نے 4 اوورز میں 45 رنز دیے، عماد نے 20 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: News Editor