آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دیدی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں آئندہ سال شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

آئی سی سی کے سری لنکا میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں آئندہ سال فروری اور مارچ میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے لیے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

سالانہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شو پیس ایونٹ کے لیے بجٹ آئی سی سی اور پی سی بی نے تیار کیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 7 سال کے وقفے کے بعد آئندہ فروری، مارچ 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے اور پاکستان میزبان ہونے کے ساتھ ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

پی سی بی نے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول پہلے ہی بھیج دیا ہے جس میں ایونٹ کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کرائے جائیں گے جب کہ بھارت کے تمام میچز لاہور میں شیڈول کیے گئے ہیں۔

پی سی بی کے مجوزہ شیڈول کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا یکم مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔ آئی سی سی نے یہ شیڈول بغیر کسی تبدیلی کے متعلقہ ممبر بورڈز کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان، بھارت کے علاوہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں

تعارف: News Editor