پشاور کرکٹ کا گڑھ ہے ، ٹیسٹ کرکٹرساجد خان

نوجوان کرکٹرموبائل سے دوررہیںاوراپنی پریکٹس پر توجہ دیں ، ٹیسٹ کرکٹرساجد خان

ٹیسٹ کرکٹرساجد خان نے کہاہے کہ پشاور کرکٹ کا گڑھ ہے ،اس خطے میں کرکٹ کا جتنا ٹیلنٹ ہے شاید کسی دوسرے شہر میں ہوں،

آجکل کرکٹرزکو وہ احترام نہیں ملتی جو پہلے ادوار میں فرسٹ کرکٹرزکو ملتی رہی ۔پشاور میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے قومی ٹیم کے مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹرساجد خان نے کہاکہ بچپن میں انہیں کرکٹ سے بے پناہ لگاﺅ تھا ،

سکول لیول سے کرکٹ کھیلاکرتے تھے ،وہ خود کو خوش نصیب تصورکرتے ہیں کہ پشاور کے جمخانہ گراﺅنڈ میںخلیل جمخانہ کلب جوائن کیا،جہاں پر ملک فرمان علی نے مجھے بے حد سپورٹ کیا ،کیونکہ وہ غریب کھلاڑیوں سے فیس نہیں لیتے تھے ،اور انہی کھلاڑیوں کی لسٹ میں میرا بھی نام تھا

ایک سوال کے جواب میں ساجد خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ اس وقت ہماری مالی پوزیشن انتہائی کمزور تھی ،لیکن یہی خواہش تھی انشاءاللہ ایک دن قومی ٹیم کا حصہ بنوںاور اللہ نے یہ خواہش پوری کردی ۔

انہوں نے کہاکہ وہ ملک فرمان علی کے انتہائی شکر گزار ہے جنہوںنے انہیں مکمل سپورٹ کیا۔جب بھی پشاور میں موجودہوتا ہوں تو ملک انٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ضرورآکر جونیئر کھلاڑیوں سے کھیلتا ہوں۔

انہوںنے جونیئر کرکٹرز کو موبائل اور سوشل میڈیاسے دور رہنے کامشورہ دیا ،ایک اچھے کھلاڑی بننے کیلئے صرف اور صرف اپنی فٹنس اور پرفارمنس پر توجہ دینا چاہیے ۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!