15 گولڈ میڈلز جیتنے والی بہنوں کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ایشین پیسیفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں سبز ہلالی پرچم بلند کرنے والی سہیل سسٹرز وطن واپس پہنچ گئیں۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر سہیل سسٹرز کا عزیز و اقارب، سپورٹس بورڈ پنجاب کے عہدیداران سمیت دیگر نے شاندار استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے،

تینوں پاور لفٹر بہنوں نے جنوبی افریقہ میں ہونے والی چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز میں 15 گولڈ میڈل حاصل کیے۔

ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں ٹوئنکل سہیل نے 84 کلو گرام کیٹیگری میں چار سونے کے تمغہ اپنے نام کیے،

دوسری دو بہنوں سیبل اور ویروینکا نے بھی چار، چار گولڈ میڈل جیتے، سیبل سہیل 52 اور ویرونیکا سہیل نے 57 کلو کیٹگری میں حصہ لیا۔

سہیل سسٹرز کی شاندار کامیابی پر پاورلفنٹگ فیڈریشن کے سیکرٹری راشد ملک کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ تینوں بہنوں نے سکاٹ، بینچ، ڈیڈ لفٹ اور مجموعی وزن میں گولڈ میڈل جیت کر ملکی پرچم بلند کیا۔

تعارف: News Editor