جی ایم اکیڈمیز ڈاکٹر عمران عباس آئی سی سی لیول 2 ٹیوٹرز ٹریننگ کورس میں شرکت کریں گے

جی ایم اکیڈمیز ڈاکٹر عمران عباس آئی سی سی لیول 2 ٹیوٹرز ٹریننگ کورس میں شرکت کریں گے۔

لاہور 23 جولائی 2024 ۔ سابق انٹرنیشنل کرکٹر اور جنرل منیجر اکیڈمیز ڈاکٹر عمران عباس 24 جولائی سے مالے، مالدیپ میں ہونے والے چار روزہ آئی سی سی لیول 2 ٹیوٹرز ٹریننگ کورس میں شرکت کریں گے۔

یہ کورس آئی سی سی کے تربیتی اور تعلیمی پروگرام کا حصہ ہے تاکہ اپنے اراکین کو معیاری لیول 2 کے ٹیوٹرز سے آراستہ کیا جا سکے جس کے بعد وہ معیاری کوچز کو تربیت دے سکیں گے جس سے اراکین کو اپنے لیول 2 کے کورسز کرنے کے قابل بنایا جاسکے گا۔

کورس کی نگرانی پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر اقبال سکندر اور بنگلہ دیش کے سابق ٹیسٹ کپتان امین الاسلام کریں گے دونوں کو یہ ذمہ داری آئی سی سی نے سونپی ہے۔

آئی سی سی 29 اور 30 جولائی کو مالدیپ میں دو روزہ ہائی پرفارمنس ورکشاپ کا انعقاد کرے گا۔ ورکشاپ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض اور موجودہ ہیڈ کوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر شاہد انور شرکت کریں گے۔

ورکشاپ کو جدید ترین کوچنگ تکنیک کے ساتھ ساتھ نچلی سطح سے ٹیلنٹ کی شناخت اور نشوونما کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport