ویمنز ایشیا کپ ؛ یو اے ای کیخلاف میچ میں پاکستانی کھلاڑی گل فیروزہ کا شاندار کیچ

ویمنز ایشیا کپ میں یو اے ای کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی گل فیروزہ کی جانب سے شاندار کیچ پکڑا گیا جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔

قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے والی گل فیروزہ نے فیلڈنگ میں بھی شاندار مظاہرہ کیا۔

گل فیروزہ نے اسپنر سعدیہ اقبال کی گیند پر یو اے ای کی بلے باز ہینا ہاٹ چاندانی کا ڈائیو لگا کر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑا جس پر شائقین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

واضح رہے کہ ویمنز ایشیا کپ میں یو اے ای کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 103 رنز بنا سکی تھی جبکہ پاکستان ٹیم نے 10 وکٹوں سے میچ جیت کر تاریخ رقم کی۔

اوپنر گل فیروزہ نے 8 چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی ناقبل شکست اننگز کھیلی جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ ایوارڈ بھی دیا گیا۔ ساتھی اوپنر منیبہ علی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہی۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!