پاکستان ویمن والی بال ٹیم کی دو پلیئرز کو مالدیپ میں ہونیوالی ویمن والی بال لیگ کے لیے سائن کرلیا گیا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ویمن والی بال پلیئرز غیر ملکی کلب کی نمائندگی کریں گی۔
پاکستان ویمن والی بال ٹیم کی کپتان عذرا فاروق اور نائب کپتان مقدس بخاری 25 جولائی سے شروع ہونیوالے ایم زیڈ سی لیڈیز کپ میں شریک ہوں گی ۔
مالدیپ کے کلب الفوز نے اس ایونٹ کے لیے عذرا فاروق اور مقدس بخاری کو سائن کیا ہے، دونوں کو ایک ماہ کے کنٹریکٹ پر سائن کیا گیا ہے ۔
عذرا فاروق کا کہنا ہےکہ پہلی بار پاکستان ویمن والی بال ٹیم کی پلیئرز کو ملک سے باہر کسی ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو پاکستان ویمن والی بال ٹیم کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔