سپورٹس فار ڈویلپمنٹ ٹیبل ٹینس کیمپ پشاور میں شروع ہوگیا

سپورٹس فار ڈویلپمنٹ (ایس 4 ڈی) ٹیبل ٹینس کیمپ پشاور میں شروع ہوگیا

جس میں انڈر 15 اور انڈر 18 کیٹگریز کے ٹاپ آٹھ کھلاڑیوں کو تربیت دی جارہی ہے کیمپ کا مقصد اگست کے آخری ہفتے میں ہونے والی جونیئر نیشنل چیمپئن شپ کے لئے تیاری کرنا ہے۔

کیمپ انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے کوالیفائیڈ کوچ میاں ابصار علی کی نگرانی میں جاری ہے ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کے چیف کوچ وایڈمنسٹریٹر سید جعفر شاہ نے کیمپ کا افتتاح کیا

اور منتظمین کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سید جعفر شاہ نے کہا کہ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کو تمام سہولیات دی جارہی ہیں کھلاڑیوں کو جسمانی فٹنس پر توجہ دینا ہوگی

جو کھیلوں میں کامیابی کے لئے ضروری ہے۔ میاں ابصار علی نے کہا کہ کیمپ اپنی مدد آپ کے تحت لگایا ہے کسی نے تعاون نہیں کیا،

سینکڑوں بالز اور دیگر سامان خریدا ہے کیمپ سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی صلاحیتیں بہتر ہوں گی جو قومی چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کا باعث بنے گی۔

انہوں امید ظاہر کی کہ مشیر کھیل سید فخر جہان ان کوششوں کی حوصلہ افزائی کر کے کھلاڑیوں کی ہر قسم مدد کریں گے۔

تعارف: News Editor