معین خان اکیڈمی نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کو 48 رنز سے شکست دیدی
نوجوان کھلاڑی طفیل قادر نے معین خان کو گوادر کرکٹ اکیڈمی کی ٹی شرٹ بطور سونیئر پیش کی
لاہور( سپورٹس رپورٹر) معین خان کرکٹ اکیڈمی نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کو 48 رنز سے شکست دے دی۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
معین خان کرکٹ اکیڈمی کے کپتان زید نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔ نیازی 44 ،بخشی 33 اور عساد 11 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے منیر نے 4 کھلاڑی آﺅٹ کیے۔ جلیل جے آر ، سراحمد اور طفیل قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں گوادر کرکٹ اکیڈمی 103 رنز بنا سکی ۔
سہیل ولی 32 نز،یوسف ولی 25 رنز اورشعیب 10رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔فاتح ٹیم کے نیازی مین آف دی میچ قرارپائے۔
میچ کے اختتام پرگوادر کرکٹ اکیڈمی کے نوجوان کھلاڑی طفیل قادر نے معین خان کو گوادر کرکٹ اکیڈمی کی ٹی شرٹ بطور سونیئر پیش کی۔
گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی صدر حنیف حسین نے معین خان کرکٹ اکیڈمی کے ایڈمن آفیسر مظفر ،ہیڈ کوچ رضوان ،کوچزجاوید قدیراورفیضان شاہ سمیت سابق کپتان معین خان کوگوادر کرکٹ اکیڈمی کے بروشربطورسونیئر پیش کیے۔
معین خان کرکٹ اکیڈمی مینجمنٹ کی جانب سے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی صدر حنیف حسین اور کھلاڑیوں کو 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن وکٹ کیپر بیٹسمین معین خان کے آٹو گراف والے بیٹ بطور سونیئر دیئے۔
میچ کے اختتام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان ، جاوید قدیر اور فیضان شاہ نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل میں نکھار لانے کے حوالے سے خصوصی ٹپس دیں ۔
گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی صدر حنیف حسین نے معین کرکٹ اکیڈمی کی مینجمنٹ اورسابق کپتان معین خان کا مہمان نوازی اور ینگ کرکٹرز کو کھیل میں نکھار لانے کیلئے ٹپس دینے پرخصوصی شکریہ ادا کیا۔