دوسرا چار روزہ میچ : پاکستان شاہینز پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

دوسرا چار روزہ میچ : پاکستان شاہینز پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش اے کے دوسری اننگز میں3 وکٹوں پر84 رنز اور اس کی مجموعی برتری 163 رنز کی ۔

————————————————————
ڈارون 27 جولائی۔

پاکستان شاہینز بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اسطرح بنگلہ دیش اے کو پہلی اننگز میں 79 رنز کی برتری حاصل ہوگئی-

کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش اے نے اپنی دوسری اننگز میں 84 رنز بنائے تھے اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ اس طرح اسے 163 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

پاکستان شاہینز نے 39 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز شروع کی لیکن کوئی بھی بیٹر بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

کامران غلام نے ایک چھکے اور آٹھ چوکے کی مدد سے 48 رنز اسکور کیے۔ طیب طاہر نے 30 رنز بنائے۔
ان دونوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 78 رنز کا اضافہ کیا۔

رپون مونڈل سب سے کامیاب بولر رہے ۔انہوں نے 71 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ رجاء الرحمن راجہ نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

بنگلہ دیش اے نے اپنی دوسری اننگز میں 84 رنز بنائے تھے اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ پہلی اننگز میں نصف سنچری بنانے والے محمود الحسن جوئے 39 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انہوں نے امیت حسن کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 57 رنز کا اضافہ کیا۔ خرم شہزاد دو وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

مختصر اسکور۔
بنگلہ دیش اے پہلی اننگز۔ 258 رنز ( محمود الحسن جوئے69 ۔ آئچ ملا 54۔ خرم شہزاد 69 / 3 وکٹ۔)
اور دوسری اننگز۔ 84 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ ( محمود الحسن جوئے 39 ناٹ آؤٹ خرم شہزاد 30 / 2 وکٹ )

پاکستان شاہینز پہلی اننگز 179 ( کامران غلام 48 رپون مونڈل 71 / 4 وکٹ۔ )

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!