ویمنز ایشیاءکپ ; بھارتی ویمنز ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ویمنز ایشیاء کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں بنگلادیش ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر غلط ثابت ہوا۔

بھارتی ویمنز ٹیم کی شاندار بولنگ کے آگے بنگلادیش ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 8 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنا سکی۔

کپتان نگار سلطان 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔بھارتی ویمنز ٹیم کی جانب سے رینوکاسنگھ اور رادھا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 81 رنز کا ہدف بھارتی ویمنز ٹیم نے با آسانی بغیر کوئی وکٹ کھوئے 11 اوورز میں حاصل کرلیا۔

یوں بھارتی ویمنز ٹیم نے 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے بعد ہوجائے گا۔

تعارف: News Editor