پیرس اولمپکس 2024 ; بھارتی خاتون شوٹر 10 ایم ایئرپسٹل کے فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں

 

بھارتی خاتون شوٹر نے عمدہ پرفارنس دکھاتے ہوئے پیرس اولمپک 2024 میں 10 ایم ایئر پسٹل کے کوالیفائنگ مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

خاتون شوٹر منو بھاکر نے اپنی کارکردگی کی بنا پر فائنل کے لیے سیٹ پکی کرلی، انھوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مقابلے میں شامل تمام شوٹرز سے زیادہ یعنی 27 مرتبہ 10 پوائنٹس پر نشانہ لگایا۔

منو بھاکر نے مجموعی طور پر 60 نشانے لگائے جس میں 580 پوائنٹس حاصل کیے، ہنگری کی میجر ویرونیکا اور کوریا کی اوہ یے جِن 582، 582 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں۔

اس کے علاوہ 10 ایم ایئر پسٹل کے کوالیفائنگ مقابلے میں بھاتی شوٹر سانگوان رِدم نے بھی حصہ لیا تھا، تاہم وہ مقابلے سے باہر ہو گئیں۔

فائنل میں جگہ بنانے کے لیے شوٹرز کو پہلی 8 پوزیشنز حاصل کرنا تھی، 10 ایم ایئر پسٹل کی ویمن کیٹیگری فائنل میں پہنچنے والے کھلاڑیوں میں بھارت، ہنگری اور کوریا کے علاوہ چین، ویتنام اور ترکی کی خواتین شامل ہیں۔

چین اور کوریا کی 2-2 کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ بنائی، میڈل کے لیے حتمی مقابلہ 28 جولائی کو منعقد ہوگا۔۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!