پیرس اولمپکس 2024 کا پہلا گولڈ میڈل چین کے نام

پیرس اولمپکس 2024 کا پہلا گولڈ میڈل چین نے جیت لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے 10 میٹر ائیر رائفل مسکڈ ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا جبکہ جنوبی کوریا نے چاندی اور قازقستان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

علاوہ ازیں چین نے سنکرونائزڈ ڈائیونگ میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ امریکا نے سِلور اور برطانیہ نے برانز میڈل جیتا۔دوسری جانب پیرس اولمپکس میں آج ہونے والے سکیٹ بورڈنگ کے مقابلے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

پیرس اس سال 26 جولائی سے 11 اگست تک سمر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے، اس دوران 32 مختلف کھیلوں کے 329 ایونٹس منعقد ہوں گے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!