کھایا پیا کچھ نہیں ،گلاس توڑا بارہ آنے
ہم پاکستان آرچری فیڈریشن کی خاتون رکن ممبرزینب شوکت کو پیرس اولمپکس میں جانے پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹراسلام آباد کوخرا ج تحسین پیش کرتے ہیں.
صرف پوچھنا یہ ہے کہ تیراندازی کی ٹیم پاکستان کی پیرس اولمپکس میں نہیں گئی تو محترمہ کوکونسے کھاتے میں پیرس بھجوا دیا گیا
ویسے بطور مسلمان اورپاکستانی کے دوپٹہ توپہنا جاسکتاہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ..
یہ بھی پوچھنا ہے کہ محترمہ کے پاس شوزبھی نہیںتھے اس لئے چپل پہن کر پیرس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے پہنچ گئی
اورہاں چین میں ہونیوالے ایشین مقابلوں میں محترمہ کو کونسے کھیل کیساتھ بھجوایا گیا تھا..
ایک طرف کہتے ہیں کہ اولمپک میں ہمارا کوئی میڈل نہیں ،
یہ بھی بتایا جائے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے کتنے افراد پیرس گئے ہوئے ہیں
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن زندہ باد اورساتھ میں پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹرہیڈ کوارٹربھی زندہ باد..
سیاست کے مشہور کھلاڑی رانا ثناءاللہ اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل فرانس کی وزیر کھیل سے مصافحہ کرتے ہوۓ۔۔۔