پاکستان نے انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ 2024 میں کانسی کے 3 تمغے جیت لیے

پاکستان نے انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ 2024 میں کانسی کے 3 تمغے جیت لیے،

مقابلے کا انعقاد اصفہان میں کیا گیا۔

پاکستان طلبا نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کرتے ہوئے انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ 2024 میں کانسی کے 3 تمغے اپنے نام کرلیے، کراچی کے طلحہ اشرف، لاہور کے حذیفہ التمش اور اسلام آباد کے سلمان تارڑ نے کانسی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

صدیق پبلک اسکول راولپنڈی کے سعد بلال نے آنریبل مینشن حاصل کیا، انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ کا انعقاد ایران کے شہر اصفہان میں کیا گیا تھا۔

ترجمان اٹامک انرجی کمیشن نے بتایا کہ ان طلبا کی تربیت اٹامک انرجی کی یونیورسٹی پیاس میں کی گئی، اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے بیالوجی اور ریاضی اولمپیاڈ میں بھی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تعارف: News Editor