پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری

پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے،

سوئمر احمد درانی 200 میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں آخری نمبر پر رہے،

اور سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکے۔

سوئمر جہاں آرا نبی کا بھی سفر تمام ہو گیا ہے،

وہ فری اسٹائل سوئمنگ میں 30 میں سے 26 ویں پوزیشن پر رہیں۔

پیرس اولمپکس کے 200 میٹر فری سٹائل سوئمنگ مقابلے میں پاکستان کے احمد درانی اور خاتون سوئمر جہاں آرا نبی کا سفر تمام ہوگیا۔ احمد درانی مقابلے میں آخری نمبر پر رہے جبکہ خاتون پاکستانی سوئمر 30میں سے 26ویں نمبر پر رہیں۔

تفصیل کے مطابق200 میٹر کی پہلی ہیٹ میں احمد درانی چار سوئمرز میں چوتھے نمبر پر رہے، احمد درانی کی ٹائمنگ ایک منٹ 58 اعشاریہ 67 سیکنڈز رہی۔احمد درانی اپنے پرسنل بیسٹ ٹائمنگ کو بھی برقرار نہ رکھ سکے،

احمد درانی کی 200 میٹر فری سٹائل میں پرسنل بیسٹ ٹائمنگ ایک منٹ 55 سیکنڈز ہے۔احمد درانی 25 سوئمرز میں سے 25 ویں نمبر پر رہے، پاکستانی سوئمر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والے آخری سوئمر سے 11 سیکنڈز پیچھے رہے۔

پاکستانی سوئمر جہاں آرانبی 200 میٹر فری سٹائل سوئمنگ مقابلوں کے ٹاپ 16 میں نہ آسکیں، جہاں آرا اپنی ہیٹ کے 7 پلیئرز میں تیسرے نمبر پر رہیں۔پیرس اولمپکس میں پاکستانی سوئمر جہاں آرا نبی کا سفر تمام ہوگیا،

وہ 30 سوئمرز میں 26 ویں نمبر پر رہیں۔اس سے قبل 200 میٹر فری سٹائل مقابلوں میں پاکستان کے احمد درانی بھی آخری نمبر پر آئے تھے۔

اس سے قبل پاکستانی شوٹرز کی مایوس کن پرفارمنس دیکھنے کو ملی، گلفام جوزف 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ کے فائنل میں کوالیفائی نہ کر سکے تھے،

گلفام کی پہلے راؤنڈ میں 22 ویں پوزیشن رہی، جب کہ کشمالہ طلعت بھی کوالیفائی کرنے میں ناکام رہیں، اور وہ 31 ویں پوزیشن پر رہیں۔

یاد رھے کہ پاکستان پیرس اولمپکس میں صرف تین کھیلوں ایتھلیٹکس، سوئمنگ اور شوٹنگ میں حصہ لے رہا ہے۔

پاکستان کے18رکنی دستے میں 7ایتھلیٹس اور 11 آفیشلز شامل ہیں ، ان سات کھلاڑیوں میں صرف ایک ایتھلیٹ ارشد ندیم اور تین شوٹرز کشمالہ طارق، غلام جوزف اور غلام مصطفیٰ بشیر نے کوالیفائی کر کے پیرس اولمپکس میں جگہ بنائی ہے۔

ایتھلیٹ فائقہ ریاض، تیراک محمد احمد درانی اور جہاں آرا نبی کو وائلڈ کارڈ انٹری کی وجہ سے پیرس جانے کا موقع ملا ہے۔

آفیشلز میں کوچز اور شعبہ میڈیکل کے لوگ بھی شامل ہیں ان میں محمد شفیق چیف ڈی مشن، جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن اورزینب شوکت ایڈمن آفیشل ہیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport