انتخابات پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن ؛ کرنل غلام مرتضیٰ شاہ صدرمنتخب

انتخابات پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن : کرنل غلام مرتضیٰ شاہ صدرمنتخب

ارسلان علی طار ق سینئر نائب صدر، محمد اکرم جنرل سیکرٹری اورہیرا جاوید خزانچی منتخب ہو گئیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ کرنل (ر) غلام مرتضیٰ شاہ صدر ، محمد اکرم جنرل سیکرٹری اورہیرا جاوید خزانچی منتخب ہو گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے جنرل باڈی اجلاس طلب کیا گیا ۔ڈی ایچ اے میں

واقع لاہور گیریژن یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں لاہور، گوجرانوالہ،ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، ڈی جی خان، راولپنڈ ی اورسرگودھا ڈویژن کے نمائندوں نے بھر پورشرکت کی۔

پنجاب جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر آصف اقبال خان نے بطور مبصر اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں آئندہ چار سال کی مدت2024تا2028تک کےلئے نئے عہدےداروں کا انتخاب کیاگیا،تمام عہدےدار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

سینئر نائب صدر ارسلان علی طارق ،چار نائب صدور میاں وقاص احمد، عبداللہ مغل ، راجہ ذیشان ، فزا نایاب،انفارمیشن سیکرٹری محمد قیصر ، سیکرٹری ریفری بورڈ رانا وقار احمد،چیئرمین کوچنگ پینل نسیم اللہ ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ساجد احمدجبکہ آٹھ ایگزیکٹو ممبران بھی منتخب کیے گئے ۔

چیئرمین کا انتخاب اتفاق رائے سے جلد ہی کرلیا جائے گا۔ پنجاب ٹارگٹ بال ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروںنے ٹارگٹ بال کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے کا عزم کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور اور فیصل آباد میں ویمن ٹارگٹ بال میچز جبکہ ملتان میں بوائز ٹارگٹ بال میچ منعقد کیا جائے گا ۔

اسی طرح ٹارگٹ بال کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے کیلئے سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیوں میں متعارف کرایا جائے گا۔جبکہ مختلف شہروں میں کوچنگ اینڈ ریفری جج کورسز بھی منعقد کئے جائیں گے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport