ایشئن انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ ؛ پاکستان والی بال ٹیم نے انڈیا کو ہرا دیا

پاکستان والی بال ٹیم نے انڈیا کو ہرا دیا۔

تصور حسین (اسلام آباد) پندرہویں ایشئن انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ 2024 بحرین میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 3_0 سے شکست دے دی۔ پاکستان والی بال ٹیم نے پورے میچ میں انڈیا کو پریشر میں رکھا۔

ایک بھی سیٹ انڈیا نا جیت سکا۔ پاکستان والی بال ٹیم تمام ڈیپارٹمنٹ میں انڈین ٹیم پر حاوی رہی۔ پاکستان ٹیم نے پہلا سیٹ 25_20 دوسرا سیٹ 29_27 اور تیسرا سیٹ 25_15 کے بڑے مارجن سے جیتا۔ ٹیم مینجر محمد بخش جاوید نے انڈیا کے خلاف جیت پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

پاکستان والی بال ٹیم کی تاریخی جیت پر چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن نے پوری قوم کو مبارکباد دی اور کھلاڑیوں اور کوچز ور ٹیم مینجمنٹ کو سراہا اور تمام کوچز اور کھلاڑیوں کے لئے 100 ڈالر فی ممبر انعام کا اعلان کیا۔

صدر پاکستان والی بال فیڈریشن سہیل خاور میر نے پوری قوم اور والی بال فیملی کو مبارکباد دی ان کا کہنا تھا کہ انڈیا سے جیتنا کسی بڑے عزاز سے کم نہیں۔ پاکستان جونیئر ٹیم نے پوری قوم کو جشن منانے کا موقع دیا ہے۔

پاکستان والی بال ٹیم نے پنے پہلے دونوں میچز جیت لئے جبکہ پول کا تیسرا اور آخری میچ شاہین کویت کے خلاف کھیلیں گے

تعارف: News Editor