پیرس اولمپکس 2024 ؛ پاکستانی شوٹرز بھی ایونٹ سے باہر ہو گئے

پیرس میں جاری اولمپکس 2024 میں پاکستانی سوئمرز کے بعد پاکستانی شوٹرز بھی ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

پیرس اولمپکس 2024 میں آج دیگر مقابلوں سمیت 10 میٹر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ کے مقابلے ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت کی جوڑی ایونٹ میں حصہ لے رہی تھی۔

پاکستان نے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں 600 میں سے 571 پوائنٹس بنائے اور پاکستان کی 17 میں سے 14 ویں پوزیشن رہی۔ مایوس کُن کارکردگی کے باعث پاکستانی جوڑی فائنل راؤنڈ میں نہ پہنچ سکی۔

اس طرح پاکستانی شوٹرز 10 میٹر پسٹل کے تمام ایونٹس سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان کی طرف سے اب 2 اگست کو کشمالہ طلعت 25 میٹر اور 4 اگست کو جی ایم بشیر 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل میں حصہ لیں گے۔ پاکستانی اولمپئن ارشد ندیم 6 اگست کو جویلین تھرو کے مقابلے میں نظر آئیں گے۔

تعارف: News Editor