آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ ؛ اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کی تاریخی اور شاندار جیت۔

آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کی تاریخی اور شاندار جیت۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن نے شعیب خان زہری جنرل سیکرٹری اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کی محنت سے تاریخی فتح حاصل کی اور پہلی پوزیشن پر ٹرافی جیت لیا

اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن نے باکسر شعیب خان زہری کی قیادت میں باکسرز نے سات گولڈ میڈل اور تین سلور میڈل جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلیا۔

اس موقع پر شعیب خان زہری کا کہنا تھا اس شاندار جیت پر تمام کوچز کی محنت اور سپورٹ شامل تھا ہماری کوشش ہوگی اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کے باکسرز کو اولمپکس میں شرکت کیلئے مذید محنت کرنے کی ضرورت ہے

تاکہ ہم اپنے باکسرز کو ہر ملکی سطح اور بین الاقوامی سطح پر معیاری اور شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا باکسنگ کا کھیل طاقت کے ساتھ ساتھ برداشت ،صبر اور عقل کا استعمال سکھاتا ہے

آج اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کے باکسرز نے یہ ثابت کرکے دیکھایا انشاءاللہ اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کی باکسرز اپنے نیچرل گیم پر مذید محنت کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے

تعارف: News Editor