پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کی محس نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کا صدر بننے پر مبارکباد

پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کی چیئرمین پی سی بی محس نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کا صدر بننے پر مبارکباد

لاہور ;  پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر،سیکرٹری جنرل محمد بابر،سیکرٹری اطلاعات محمد قیصر چوہان،سیکرٹری فنانس عبد القیوم اورممبر ایگزیکٹو کونسل عمران شیخ،

ممبر ایونٹ کمیٹی محبوب احمد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو آئندہ دو سالہ مدت کیلۓ ایشین کرکٹ کونسل کا صدر بننے پر دلی مبارکباد دی ہے

اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ بڑے بلند بانگ طریقے سے پاکستان کا انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے اے سی سی میں مؤقف پیش کریں گے

خاص طور پر ایشین ممبرز ممالک کے ساتھ ایک مضبوط لابی بنا کر آئی سی سی میں پاکستان کی ایک مضبوط پوزیشن بنائیں گے۔

تعارف: News Editor