برطانوی سائیکلسٹ کے عزم و حوصلے نے اسے مشکل کے باجود فتح دلوا دی۔
برطانوی سائیکلسٹ نے 35 سیکنڈ کے فرق سے ماؤنٹین بائیک ریس میں کامیابی حاصل کی
پیرس اولمپکس میں سائیکل ریس کے مقابلے میں ٹام پڈ کاک کی سائیکل پنکچر ہوگئی مگر اس کے باوجود انہوں نے دشوار گزار ماؤنٹین بائیک ریس جیت لی۔
سائیکل ہو یا کوئی بھی سواری اگر اس کا پہیہ پنکچر ہو جائے تو صاف سڑک پر سفر کرنا دشوار ہوتا ہے لیکن برطانوی نوجوان سائیکلسٹ ٹام پڈ کاک نے سائیکل پنکچر ہونے کے باوجود حیرت انگیز طور پر دشوار گزار ماؤنٹین بائیسیکل ریس میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
برطانوی سائیکلسٹ نے 35 سیکنڈ کے فرق سے ماؤنٹین بائیک ریس میں کامیابی حاصل کی، انہوں نے اس سے پہلے بھی ٹوکیو اولمپکس میں کولر بون ٹوٹنے کے باوجود ریس جیتی تھی۔
آخری چکر کے آغاز میں ہی پڈکاک نے کوریزکی کو پکڑ لیا تھا، تاہم آخری مراحل میں جب کوریز کی نے حملہ کیا تو پڈکاک نے بہترین طریقے سے اپنی سائیکل کو سنبھالنے کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے درختوں کے درمیان سے راستہ بنایا اور آخری لمحے میں سبقت حاصل کر لی۔
اس مقابلے میں کانسی کا تمغہ جنوبی افریقہ کے ایلن ہیتھرلی نے جیتا، جو مزید دو سیکنڈ پیچھے تھے۔
علاوہ ازیں برطانوی سائیکلسٹ ٹام پڈ کاک ورلڈ سائیکل کراس چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔