ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کسی قسم کی ٹرائلز نہیں کررہی ، حاجی ظاہر شاہ

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کسی قسم کی ٹرائلز نہیں کررہی ،

حاجی ظاہر شاہ سیکرٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن

پشاور- ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن پشاور نے پشاورمیں ہونیوالے کسی بھی قسم کے ٹرائلز سے لاتعلقی کا اظہارکیا ہے،

ایسوسی ایشن کے نومنتخب سیکرٹری حاجی ظاہرشاہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے پاکستان کے تمام اضلاع میں کامیابی سے الیکشن کروا دئیے ہیں اور منتخب باڈیز پی ایف ایف کے زیر اہتمام کام کرینگی

ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری حاجی ظاہرشاہ کا کہنا تھا کہ منتخب ہونیوالی ڈسٹرکٹ پشاورکی کابینہ میں ڈسٹرکٹ صدر سید ظاہرشاہ جبکہ خزانچی بابر خان منتخب ہوئے ہیںاس کے علاوہ کسی کا بھی ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں ان کے مطابق جو لوگ اس ایونٹ ٹرائلز کررہے ہیں

خواہ وہ میل کے ہوں یا فیمیل کے ، وہ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام کرسکتے ہیں انفرادی حیثیت میں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہم نے اس بارے میں ڈی جی سپورٹس ،

ڈی ایس او پشاور سمیت ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخواہ کو مراسلہ بھجوا دیا ہے اور ایسوسی ایشن سے ان کا کوئی تعلق نہیں اور ان ٹرائلز کرنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں.

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!