شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی کے زیر اہتمام دو ماہ سے جاری
کراٹے اور مارشل آرٹ سیلف ڈیفنس کی اختتامی تقریب اور تقسیم اسناد
کراچی : شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی کے زیر اہتمام اور شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے زیر
نگرانی اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی نمبر6 کراچی میں یکم جون سے 31 جولائی تک جاری دو ماہ کے کراٹے/ مارشل آرٹس سمر کیمپ کی اختتامی تقریب شاندار انداز سے منعقد ہوئی
جس میں سمر کے تربیت یافتہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کراٹے اکیڈمی کے سینئر و جونیئر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی اور مختلف ڈیمانسٹریشن کے زبردست مظاہرے پیش کئے۔
اس دو ماہ کے سمر تربیتی کیمپ میں کراٹے اور سیلف ڈیفنس کے ساتھ ساتھ بروس لی کے معروف ویپن "نن چکو” کی بھی خصوصی طور پر تربیت فراہم کی گئی تھی
جسکا عملی مظاہرہ کیمپ کے تربیت یافتہ کھلاڑیوں نے مہمانوں کے سامنے کرکے شرکاء سے زبردست داد وتحسین حاصل کی۔ اس موقعے پر گرلز کھلاڑیوں کے مابین کراٹے فائٹ کے مظاہرے اور سینئر بلیک بیلٹس بوائز و گرلز کے انفرادی کاتا کے مظاہرے بھی ڈیمانسٹریشن پروگرام کا حصہ تھے۔
کراٹے مارشل آرٹ سمر کیمپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی امجد شفقت بھائی تھے جبکہ انکے ہمراہ علاقے کے معززین محمد ارشد، صادق بھائی، محمد سلیم، محمد سعید اور ناصر بھائی سمیت کیمپ کے شرکاء بچوں کے والدین بھی موجود تھے
جنہوں نے کراٹے/ مارشل آرٹ کے مظاہروں کو پسند کیا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ بعد ازاں اکیڈمی و ایسوسی ایشن کے صدر و چیف انسٹرکٹر شیہان شہزاد احمد نے کیمپ کے شرکاء کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا
جن میں جوناتھن پرنس اور علی کو کراٹے و سیلف ڈیفنس میں جبکہ ارسلان بن مسعود، محمد وثیق اور فواز احمد خان کو نن چکو میں بہترین پرفارمنس پر خصوصی سرٹیفکیٹ اور ٹرافی دی گئی
جبکہ اس موقعے پر دیگر شرکاء کھلاڑیوں کو بھی گزشتہ دنوں ہونے والے اے این ایف کراٹے مقابلوں میں شرکت کے سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے گئے۔
تقریب کے اختتام پر اکیڈمی کے چیف انسٹرکٹر شیہان شہزاد احمد کے ہمراہ اکیڈمی کے سینئر انسٹرکٹرز محمد نعمان، وائز صدیقی، راحم صدیقی، استشناء ڈینیئل، انشال حسین اور شاہ میر حسین نے تمام مہمانوں اور با لخصوص امجد شفقت بھائی کا انکی آمد پر بہت شکریہ ادا کیا۔
سرٹیفکیٹ ایوارڈ تقریب کے بعد SAKP کے بلیک بیلٹس اور انسٹرکٹرز کی ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس میں آنے والے دو مہینوں میں شیڈول پروگراموں کے حوالے سے بات چیت ہوئی جبکہ اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا
کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے "جشن آزادی ٹیم کمیتے کراٹے چیمپئین شپ” کا انعقاد کیا جائے گا
جس میں سینئر و جونیئر کھلاڑی کراٹے کمیتے اور کاتا میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ جبکہ ستمبر میں ہونے والی چیمپئین شپ کے انتظامات کے حوالے سے بھی گفت وشنید ہوئی۔