کوہ پیما محمد حسن شگری کی لاش ایک سال بعد آبائی گاؤں پہنچ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک آرمی نے بیس کیمپ سے داسو تک فری ہیلی سروس دی، محمد حسن شگری گزشتہ سال جولائی میں بوتل نیک کے مقام پر المناک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے،
ڈی سی شگر کی خصوصی کوششوں سے ایک سال بعد لاش کو لانے کےلیے ریسکیو مشن کامیاب ہوا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ معروف کوہ پیما نائلہ کیانی کی سربراہی میں سدپارہ سے تعلق رکھنے والے 5 ہائی پورٹرز پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی،
لوکل ہائی پورٹرز کی ٹیم نے لاش کو بیس کیمپ تک لا کر تاریخ رقم کر دی، مرحوم کوہ پیما محمد حسن شگری کی لاش کو حیدر آباد سے جانب آبائی گاؤں تھماچو روانہ کیا۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس مشن میں حصے لینے والے ریسکیو ٹیم ، پاک آرمی اور میڈیا سمیت تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔