بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی کیلئے پاکستان سے رابطہ

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کاسیکیورٹی کیلئے پاکستان سے رابطہ

 دورہ پاکستان کیلئےبنگلادیش کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے پاکستان سے رابطہ کرلیا ہے۔

بنگلادیش کی ٹیم کو2ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے17اگست سے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، یہ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہیں،سیریز کا پہلا میچ 21سے 25 اگست تک راولپنڈی جبکہ دوسرا میچ 30اگست سے3ستمبر تک کراچی میں ہوگا۔

بنگلادیش کرکٹ کے چیئرمین جلال یونس کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیم کی سیکیورٹی کی ذمہ داری فراہم کرنا پاکستان کا کام ہے تاہم محض اس حوالے سے یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ کےدوران بنگلادیشی ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، سیکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی پر ہی دورے کی تصدیق کی گئی۔

جلال یونس کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

تعارف: News Editor