جشن آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع

ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی ہدایت پر ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم کی زیر صدارت جشن آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس کے کامیاب انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام جشن آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس میں پنجاب بھرسے ہزاروں اتھلیٹس شرکت کریں گے،ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب

زندہ قومیں اپنے تہوار بھرپور انداز میں مناتی ہیں،جشن آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیاگیاہے، ڈاکٹر محمد کلیم

لاہور(نوازگوھر) یکم اگست2024ء۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی ہدایت پر جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم کی زیر صدارت جشن آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس کے کامیاب انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہواہے،

اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈپٹی ڈائریکٹرظہور احمد، عطاء الرحمن ودیگر نے شرکت کی ہے جبکہ تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران نے آن لائن شرکت کی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم نے کہا ہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام جشن آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس میں پنجاب بھرسے ہزاروں اتھلیٹس شرکت کریں گے،

جس کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیاگیاہے، تما م سپورٹس افسران اپنے اپنے اضلاع میں جشن آزادی میراتھن اورفیملی فن ریس کو یادگار بنانے کیلئے بھرپور تیاری کریں،

ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم نے مزیدکہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے تہوار بھرپور انداز میں مناتی ہیں،جشن آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس کے کا میاب انعقاد کیلئے تمام سپورٹس افسران کو ٹاسک دے دیا گیا ہے،

جشن آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس ایک یادگار ایونٹ ہوگا اوراس سے نئے اتھلیٹ سامنے آئیں گے۔ جشن آزادی میراتھن سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہے اس میں پنجاب کے معروف اتھلیٹس بھی شرکت کررہے ہیں۔

تعارف: News Editor