ٹی ٹوئنٹی سیریز ؛ بھارت نے سری لنکا کو وائٹ واش کردیا


بھارتی کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح حاصل کرکے

3 میچز کی سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کردیا۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ گزشتہ روز پالیکیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے دی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ بھارتی بلے باز شبمن گل 39، ریان پارگ 26 اور واشنگٹن سندر 25 رنز بنا پائے۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے ٹاپ آرڈر نے شاندار شراکت دارے قائم کی، کسال پریرا 46 اور کسال مینڈس نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ 36 گیندوں پر 36 رنز درکار ہونے کے باوجود سری لنکا 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز ہی بناسکی اور میچ سپر اوور میں چلا گیا۔

سپر اوور میں سری لنکن بلے باز صرف 2 رنز ہی بناسکے، بھارت نے 3 رنز کا ہدف پہلی ہی گیند پر حاصل کرلیا۔ اس طرح بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

تعارف: News Editor