پیرس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی فائقہ ریاض اور
کشمالہ طلعت بھی اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔
فائقہ ریاض 100میٹر دوڑ کے ابتدائی راونڈ میں فائقہ کی ٹائمنگ 12.49 رہی، فائقہ اپنی ہیٹ میں چھٹے نمبر پر تھی،فائقہ ریاض نہ ہیٹ میں ٹاپ تین میں رہیں نہ اگلے پانچ مجموعی بہترین پلیئرز میں آسکیں۔
عالمی ایتھلیکٹس فیڈریشن کی منظوری سے وائلڈ کارڈ انٹری کی حامل قومی ویمن چیمپئن 25 سالہ فائقہ ریاض ابتدائی راؤنڈ کے ہیٹ مقابلے میں ہی ناکام رہیں۔
دوسری جانب 25 میٹر پسٹل شوٹنگ مقابلے میں کشمالہ طلعت فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرسکیں جس کے باعث وہ ایونٹ سے آؤٹ ہوگئیں۔
شوٹنگ مقابلے میں 40 شوٹرز میں سے کشمالہ طلعت 22 ویں پوزیشن رہی، کشمالہ طلعت نے مجموعی طور پر 289 پوائنٹس سکور کیے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی طرف سے اولمپئن ارشد ندیم 6 اگست کو جویلین تھرو کے مقابلے میں نظر آئیں گے۔