پیرس اولمپکس ؛ 11 سونے کے تمغوں کے ساتھ چین کی پہلی پوزیشن برقرار

پیرس اولمپکس کے چھٹے روز چین نے مزید دو گولڈ میڈلز جیت لیے،

اس طرح چین نے 11 سونے کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر دن کا اختتام کیا۔

پیرس اولمپکس 2024 کے چھٹے روز چین نے مزید دو طلائی تمغے حاصل کر کے میڈلز فہرست میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے۔

دنیا میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلہ اولمپکس 2024 پیرس میں جاری ہے اور دنیا بھر کے کروڑوں شائقین مختلف کھیلوں سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

اولمپکس گیمز کے چھٹے روز چین نے مزید دو طلائی تمغے حاصل کر کے اپنے گولڈ میڈلز کی تعداد 11 کر لی اور تمغوں کی دوڑ میں اپنی برتری کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

چھٹے روز امریکی ایتھلیٹس کی کارکردگی بھی شاندار رہی جنہوں نے مختلف کھیلوں میں مزید 4 گولڈ میڈل جیت لیے۔ یوں میڈلز ٹیبل پر امریکا کئی حریف ممالک کو پچھاڑتا ہوا 9 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگیا ہے۔

میزبان فرانس، آسٹریلیا اور جاپان 8، آٹھ گولڈ میڈلز کے ساتھ بالترتیب تیسری سے پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

ایکواڈور مردوں کی بیس کلومیٹر واک کے ذریعے گیمز میں اپنا پہلا میڈل جیتنے میں کامیاب رہا۔

بھارت تین برانز میڈل جیت چکا ہے جبکہ پاکستان کے حصے میں اب تک کوئی میڈل نہیں آیا ہے،

پیرس اولمپکس میں آج پاکستان کی 2 ایتھلیٹس ان ایکشن ہوں گی، شوٹر کشمالہ طلعت 25 میٹر پسٹل اور اسپرنٹر فائقہ ریاض 100 میٹر دوڑ میں مقابلہ کریں گی۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport