پیرس اولمپکس میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیکر تاریخ رقم کردی

پیرس اولمپکس میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔

بھارتی مینز ہاکی ٹیم نے گزشتہ روز پیرس اولمپکس کے پول بی کے اپنے آخری میچ میں آسٹریلیا کو 3-2 سے شکست دے کر 52 سال بعد اولمپکس میں کینگروز کیساتھ فتح سمیٹ لی۔

بھارت کی جانب سے ابھیشیک نے ایک اور کپتان ہرمن پریت سنگھ نے 2 گول کیے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے تھامس کریگ اور بلیک گوورز نے گول اسکور کیے۔

اس جیت سے اب بھارت 5 میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ پول بی میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ بیلجیئم کا پہلا نمبر ہے اور آسٹریلوی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

بھارت پہلے ہی ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بناچکا ہے۔

واضح رہے کہ 1972 کے اولمپکس کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بھارتی ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کو شکست دی۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!