پیرس اولمپکس میں تاجکستان کے ایتھلیٹ نے فسلطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی حریف کو شکست دینے کے بعد اس سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق غزہ میں جاری جنگ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں پر غم و غصہ کا اظہار پیرس اولمپکس میں بھی نظر آیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے 66 کلوگرام کے مقابلے میں تاجکستان کے جوڈوکا نورالی امومالی نے اسرائیلی حریف باروچ شمائلوف کو شکست دی اور جاتے ہوئے نہ صرف اس سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا بلکہ اس کی جانب دیکھتے ہوئے اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔
یاد رہے کہ مذکورہ تاجک ایتھلیٹ پہلا کھلاڑی نہیں جس نے پیرس اولمپکس میں کسی اسرائیلی حریف سے ہاتھ نہ ملایا ہو بلکہ اس سے قبل مراکش کے ایک ایتھلیٹ نے بھی اسرائیل کے شمائلوف سے ہارنے کے بعد اس سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔