ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپ قازقستان میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات ہوئی ۔
پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر عقیل جاوید بٹ کی قیادت میں ٹیم نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ٹیم کو اسناد دیں۔
واضح رہے کہ چیمپین شپ میں محمد عثمان نے بھارتی کھلاڑیوں کو شکست دے کر ایک گولڈ میڈل اور ایک براؤنز میڈل جیتا۔
محمد نوید نے 95kg کلاس ماسٹر1 کیٹگری میں دو براؤنز میڈل اور وومن 58kg کلاس ماسٹر 1 کیٹگری میں مریم عقیل شاہ نے دو سلور میڈل حاصل کیے۔