ناصر اقبال نے بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان کے ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں کھیلا گیا، بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔

پاکستانی اسکواش کھلاڑی ناصر اقبال نے شاندار پرفارمنس کا دکھاتے ہوئے فائنل میں سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے میتھیو لائے کو 3 صفر سے شکست دی۔

ناصر اقبال کی کامیابی کا اسکور 6-11، 1-11 اور 3-11 رہا اور صرف 24 منٹ میں فائنل اپنے نام کرلیا۔ بیگا اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 12 ہزار ڈالرز ہے جو 33 لاکھ 11 ہزار 896 روپے بنتی ہے۔

بیگا اوپن ناصر اقبال کیرئیر کا 17 واں ٹائٹل ہے۔ انہوں نے آخری 5 میں سے 4 ٹورنامنٹ جیتے ہیں اور اب ملائشیا میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گے۔

فرانس میں جاری پیرس اولمپکس 2024 کے نویں روز چین 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرِفہرست، امریکا کا 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔

تعارف: News Editor