پیرس اولمپکس ؛ چین 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرِفہرست

پیرس اولمپکس کے آٹھویں روز کے اختتام پر مزید 31 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوا

جن میں کئی ممالک نے اپنا پہلا میڈل حاصل کیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر اب تک 57 ممالک کا کھاتہ کھل چکا ہے۔

اولمپکس کا آٹھواں روز امریکی ایتھلیٹس کے نام رہا جنہوں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کو 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچا دیا۔

یوں امریکا 23 برانز، 24 سلور اور 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر 61 میڈلز حاصل کرچکا ہے۔

آئی بی اے نے پیرس اولمپکس سے دستبردار ہونیوالی اطالوی باکسر کو اولمپک چیمپیئن قراردیدیا

شوٹنگ کے 25 میٹر وویمن پسٹل ایونٹ میں جنوبی کوریا نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ ویمن روئنگ سنگل اسکلز کا فائنل نیدر لینڈز کی فلورجن کیرولین نے اپنے نام کیا۔

روئنگ وویمن ایٹ اے فائنل رومانیہ کے نام رہا، اسی طرح روئنگ مینز ایٹ اے فائنل برطانیہ نے جیتا، روئنگ مینز سنگل اسکلز میں جرمنی کے زیلڈر اولیور نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ٹینس کے مینز ڈبلز ایونٹ میں آسٹریلین جوڑی گولڈ میڈل کی حقدار رہی۔

ایکوسٹیرین کے ڈریسج ٹیم گراں اسپیشل میں جرمنی نے گولڈ میڈل حاصل کیا، مینز روڈ سائیکلنگ میں بیلجیئم نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

سیلنگ کے وویمن ونڈ سرفنگ ایونٹ میں اٹلی نے گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ سیلنگ کے مینز ونڈ سرفنگ میں اسرائیل نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ٹینس کے وویمن سنگلز ایونٹ میں چین کی زینگ کن وین نے کروشیا کی ڈونا ویکیک کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا، ٹیبل ٹینس کے وویمن سنگلز ایونٹ میں بھی چین کی جوڑی گولڈ میڈل کی حق دار ٹھہری۔

آرچری میں جنوبی کوریا نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، بیڈمنٹن کے وویمن ایونٹ میں چین کی جوڑی نے ہم وطن پیئر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا، اسی طرح آرٹسٹک جمناسٹکس کے مینز فلور ایکسرسائز کا فائنل فلپائن کے نام رہا۔

شوٹنگ کے مینز اسکیٹ فائنل میں امریکا نے گولڈ میڈل جیتا، آرٹسٹک جمناسٹکس وویمن والٹ کا فائنل نامور ایتھلیٹ امریکا کی سیمون بائلز کے نام رہا، آرٹسٹک جمناسٹکس کے مینز پومل ہارس میں آئرلینڈ نے گولڈ میڈل جیتا۔

جوڈو کے مکسڈ ٹیم ایونٹ کے فائنل میں فرانس نے جاپان کو تین کے مقابلے میں چار پوائنٹس سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔ فینسنگ میں وویمن سیبر ٹیم کا گولڈ میڈل یوکرین نے جیتا۔

پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر میزبان فرانس موجود ہے جو اب تک 12 گولڈ میڈلز اپنے نام کرچکی ہے۔ 14 سلور اور 15 برانز میڈلز کے ساتھ فرانس نے مجموعی طور پر 41 میڈلز حاصل کیے ہوئے ہیں۔

میڈلز کی دوڑ میں آسٹریلیا کا 12 گولڈ میڈلز کے ساتھ چوتھا اور برطانیہ کا 10 گولڈ کے ساتھ پانچواں نمبر ہے۔

پیرس اولمپکس کے آٹھویں روز ویمنز 100 میٹر ریس میں جولین الفریڈ دنیا کی تیز ترین خاتون بن گئیں۔ وہ سینٹ لوسیاز کو پہلا گولڈ میڈل جتوانے میں کامیاب ہوئیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport