ناصر اقبال کو ان کی ایک اور اہم کامیابی پر مبارکباد

ناصر اقبال کو ان کی ایک اور اہم کامیابی پر مبارکباد۔

االحمداللہ!!! بنوں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ناصر اقبال نے اپنے دورہ آسٹریلیا کے آخری اور بڑے ٹورنامنٹ میں شاندار فتح کے ساتھ دورہ آسٹریلیا کا اختتام کیا ۔

ووکس ویگن بیگا اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت کر انہوں نے لگاتار پانچ میں سے چوتھا ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا ۔ اقبال ان ٹورنامنٹس میں باصلاحیت اور زبردست مخالفین کا سامنا کیا،

لیکن ناصر اقبال نے اللّٰہ کی مدد اور اپنی جارہانہ کھیل سے چار چیمپئن شپ ٹرافی اور ایک سیمی فائنل کے ساتھ اپنا لوہا منوایا۔ ناصر اقبال پاکستان کے تمام ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے ایک رول ماڈل ہیں

بیگا اوپن ناصر اقبال کیرئیر کا 17 واں ٹائٹل ہے۔ انہوں نے آخری 5 میں سے 4 ٹورنامنٹ جیتے ہیں اور اب ملائشیا میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گے۔

تعارف: News Editor