پی سی بی کی جانب سے "وادی سوست” میں پہلی بار خواتین ٹرائلز کا انعقاد

پی سی بی کی جانب سے سوست میں پہلی بار خواتین ٹرائلز کا انعقاد۔

دو مرحلوں میں 14 شہروں میں یہ ٹرائلز 5 اگست سے 3 ستمبر تک ہوں گے۔

لاہور، 4 اگست 2024:

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کی کوشش کے طور پر 5 اگست سے ملک بھر میں خواتین کے لیے اوپن ٹرائلز کا انعقاد کررہا ہے۔

ان ٹرائلز کی خاص بات یہ ہے کہ 14 شہروں میں سے ، پی سی بی وادی سوست میں پہلی مرتبہ خواتین کے کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد کررہا ہے۔

یہ خطہ اپنے دلکش مناظر اور پرجوش کرکٹ کمیونٹی کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ یہ اقدام دور دراز علاقوں میں خواتین کی صلاحیتوں کو تلاش کرنے کے پی سی بی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

ٹرائلز دو مرحلوں میں ہوں گے جن میں گلگت ، ہنزہ اور سوست میں 5 سے 7 اگست تک ٹرائلز ہوں گے جبکہ دوسرا مرحلہ 21 اگست سے شروع ہو کر 3 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

ٹرائلز کی کسی بھی تاریخ پر بارش ہونے کی صورت میں متعلقہ شہر کے ٹرائلز 4 سے 5 ستمبر کے درمیان کیے جائیں گے۔

سابق بین الاقوامی کرکٹرز اسد شفیق اور بتول فاطمہ جو کہ خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی کی ممبران ہیں ملک بھر میں ٹرائلز منعقد کریں گئے۔ اس میں دو کیٹگریز انڈر 19 اور ایمرجنگ ہے۔ یکم ستمبر 2005 یا اس کے بعد پیدا ہونے والی کھلاڑی انڈر 19 ٹرائلز کے لیے اہل ہونگی ۔

دوسرے مرحلے میں کھلاڑی آن لائن فارم پُر کر کے ٹرائلز کے لیے خود کو رجسٹر کروا سکتی ہیں جو کہ مقررہ وقت پر دستیاب ہوں گے۔

کھلاڑیوں کو ٹرائلز کے لیے اپنے بھرے ہوئے فارمز کاپی اور اصل پیدائشی سرٹیفکیٹس ب فارمز اور شناختی کارڈز ساتھ لانے کی ضرورت ہوگی۔ کھلاڑیوں کی سہولت کے لیے وہ گراؤنڈ میں بھی اپنی رجسٹریشن کروا سکتی ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق کا کہنا ہے کہ یہ ٹرائلز سلیکٹرز کو خواتین کرکٹرز کی مستقبل کی کھلاڑیوں کو دریافت کرنے اور تیار کرنے میں مدد کریں گے۔

ہم اس بات کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں کہ ملک کے ہر کونے سے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا مناسب موقع ملے۔ یہ عمل انہیں ڈومیسٹک ٹیموں کی نمائندگی کرنے کے قابل بنائے گا اور پھر مستقبل میں قومی ٹیموں کے لیے کھیلنے کا باعث بنے گا۔

سابق وکٹ کیپر بیٹر اور سلیکشن کمیٹی کی رکن بتول فاطمہ کا کہنا ہے کہ اوپن ٹرائل نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کی ہماری کوششوں میں ایک اہم قدم ہیں۔

میں تمام والدین سے درخواست کروں گی کہ وہ اپنی بیٹیوں کو ملک گیر سلیکشن ٹرائلز میں حصہ لینے میں ان کی مدد کرکے ان کے کرکٹ کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کریں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport