پیرس اولمپکس ؛ چھٹا پاکستانی ایتھلیٹ بھی پیرس اولمپکس سے باہر ہوگیا

 

پاکستان کا 7 میں سے چھٹا ایتھلیٹ بھی پیرس اولمپکس سے باہر ہوگیا،

25 میٹر پسٹل شوٹرغلام مصطفیٰ بشیر کوالیفکیشن راؤنڈ میں ناکام ہوئے۔

پیرس اولمپکس 2024 میں میڈل جیتنے کی پاکستانی امیدیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں، شوٹنگ مقابلوں میں قومی شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر کوالیفائنگ راؤنڈ میں 15 ویں نمبر پر رہے، غلام مصطفیٰ نے مجموعی طور پر581 پوائنٹس اسکور کیے۔

تاہم اس کے باوجود وہ میڈل راؤنڈ میں جگہ بنانے والے ٹاپ 6 شوٹرز کی فہرست سے باہر ہو ٹاپ 6 شوٹرز نے پیسرس اولمپکس کے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا،

غلام مصطفیٰ بشیر نے پہلے مرحلے میں 292 پوائنٹس حاصل کیے اس میں انہوں نے 8 سیکنڈز کی پہلی سیریز میں 98 پوائنٹس حاصل کیے

جبکہ 6 سیکنڈز والی دوسری سیریز میں 99 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، اسی طرح 4 سیکنڈز کی سیریز میں وہ 95 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

کھیل کے دوسرے مرحلے میں غلام مصطفیٰ بشیر کی کارکردگی مزید مایوس کن رہی، اس مرحلے کی 3 سیریز میں وہ بالترتیب 97، 97 اور 95 کا اسکور کر سکے ، اس اسکور وہ ٹاپ 6 میں جگہ بنانے میں ناکام ہو گئے۔

پیرس اولمپکس میں شریک تمام پاکستانی شوٹرز کا سفر ختم ہو چکا ہے، پاکستان سے کل 7 ایتھلیٹس پیرس اولمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے گئے تھے

جن میں سے 6 کھلاڑیوں کو المپکس سفر اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔اب پاکستان کی تمام تر امیدیں ارشد ندیم پر ہیں جن کا پہلا مقابلہ 6 اگست کو ہو گا اور اگر وہ پہلے مرحلے میں کامیاب ہو گئے تو وہ پھر 8 اگست کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اس سے قبل پیرس اولمپکس میں پاکستان کے 7 میں سے 5 ایتھلیٹ کا سفر تمام ہوا تھا، ایونٹ میں اب تک پاکستانی ایتھلیٹ نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

شوٹرز اور سوئمرز کے ساتھ پاکستانی اسپرنٹر بھی پیرس اولمپکس 2024 کے پہلے راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئے ہیں۔

فائقہ ریاض سو میٹر دوڑ کی ہیٹ میں چھٹے نمبر پر رہیں، کشمالہ طلعت پچیس میٹر ریپڈ پسٹل میں بھی ناکام ہوگئیں، سوئمر احمد درانی 200 میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں آخری نمبر پر رہے، جہاں آرا نبی کا بھی سفر شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا تھا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport