خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ،آئندہ چار سال کیلئے نئی کابینہ تشکیل

خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ،آئندہ چار سال کیلئے نئی کابینہ تشکیل دیدیاگیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے، آئندہ چار سال کیلئے متفقہ طور پر نئی کابینہ تشکیل دیدیاگیا،عثمان گل چیئرمین ،محم اظہر خان صدر خیضر اللہ جان سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کا جنرل کونسل اجلاس منعقد ہوا،

جس میں پشاور،مردان،ملاکنڈ،ہزارہ،کوہاٹ،بنوں اور ڈی آئی ڈویژن ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کثیر تعدادمیں شریک ہوئے ،اس موقع پر خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن کےلئے عہدیداروں کا چناﺅ عمل میں لایاگیا،

جسکے مطابق ڈائریکٹر جنرل NIM/PARD/PPSA کیپٹن (ر) عثمان گل کو چیئرمین ، محمد اظہر خان کو صدر اور خیضر اللہ جان کو سیکرٹری جنرل منتخب کرلیاگیا،

جبکہ دیگر عہدیداروں میںایگزیکٹیوسینئر نائب صدر محمد اکمل خان جدون،ارشد حسین ،اصغر خان،قادرزمان ، محبوب اللہ اور مسزرحم بی بی کو کو نائب صدور،فنانس سیکرٹری مس اقراءخان ،

جائنٹ سیکرٹری عادل سید،ایسوسی ایٹ سیکرٹری آمیر زادہ اور ماریہ علی،ایگزیکٹیوممبران میں محمد نادر،اول زمان،محمد دین آفریدی،حمادشاہ،مریم بی بی اور منیبہ شامل ہیں۔

اس موقع پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ناصر تونگ،پاکستان ریفری ججز کونسل کے چیئرمین یونس پٹھان، راجہ عاطف، خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق احمدبھی موجود تھے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب چیئرمین کیپٹن (ر)عثمان گل اور صدر محمد اظہر خان نے کہاکہ کھیل ایک مثبت اور صحت مند سرگرمی ہے جو ہمارے نوجوانوں کے ذہنوں پر مثبت اثرات کے علاوہ ایک روادار اور مسابقتی معاشرے میں اضافہ کرے گی،

باکسنگ ایک بہترین کھیل ہے مختلف ایسوسی ایشنز اور فیڈریشن مل کر صوبے اور ملک میں اس کھیل کو فروغ دینے کے مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

صدر محمد اظہر خان نے کہا کہ نومنتخب عہدیدار ایک ٹیم ورک کی شکل میں صوبے میں باکسنگ کے فروغ کے لیے بہتر سے بہتر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ باکسنگ کے فروغ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور کھلاڑیوں کی سہولت اور حوصلہ افزائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

آخر میں صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے نمائندوں نے بھی صوبے میں باکسنگ کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے عہد کیا کہ خیبر پختونخوامیںصوبائی محکمہ کھیل باکسنگ کے فروغ اور کھلاڑیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے باکسنگ ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون کرے گا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport