پیرس اولمپکس ؛ 100 میٹر ریس میں منفرد ریکارڈ قائم

پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں اور عورتوں کی ریس میں منفرد ریکارڈ بنے ہیں،

مردوں کی ریس کے سیمی فائنل میں 12کھلاڑیوں کی ٹائمنگ 10سیکنڈ سے کم رہی جبکہ عورتوں کی ریس میں جولین ایلفرڈ نے سب سے تیز ترین ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ سیمی فائنل میں 12 کھلاڑیوں کی ٹائمنگ 10 سیکنڈ سےکم رہی، 4 کھلاڑی 10 سیکنڈ سے کم ٹائمنگ کے باوجود فائنل میں نہ آسکے۔

اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار 10 سیکنڈ سے کم ٹائمنگ کے باوجود کوئی کھلاڑی فائنل دوڑ سے محروم ہوا ہے، جس میں ساؤتھ افریقہ، برطانیہ، جاپان اور کینیڈا کے ایتھلیٹ شامل ہیں۔

ساؤتھ افریقہ کے بنجمن رچرڈ سن 9.95 سیکنڈ، جاپان کے عبدالحکیم براون 9.96 سیکنڈ، برطانیہ کے لوئی ہنچ کلف اور کینیڈا کے آندرے ڈی گراس 9.98 کی ٹائمنگ کے باوجود فائنل سے آؤٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کیریبین جزائر کے ملک سینٹ لوشیا کی جولین ایلفرڈ پیرس اولمپکس میں خواتین کی 100 میٹر دوڑ جیت کر دنیا کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔

جولین ایلفرڈ نے 100 میٹر دوڑ کا فاصلہ 10 اعشاریہ 72 سیکنڈز میں طے کیا، امریکا کی شاکیری نے سلور اور میلیسا جیفرسن نے برانز میڈل جیتا۔

واضح رہے ابھی تک کے مقابلوں کے نتائج کے مطابق امریکا اس وقت 19 گولڈ، 26 سلور اور 26 برونز میڈل لے کر سب سے آگے ہے، دوسرے نمبر پر چائنہ نے بھی 19 گولڈ میڈل، 15 سلور اور 11 برونز میڈل حاصل کیے۔

تیسری پوزیشن فرانس کی ہے جس نے مجموعی طور پر 12 گولڈ، 14 سلور اور 18 برونز میڈل حاصل کیے ہیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport