پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے پاکستان سپر لیگ کا علیحدہ بورڈ بنانے کا مطالبہ کردیا،
کرا چی (عبدالصمد) پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے پاکستان سپر لیگ کا علیحدہ بورڈ بنانے کا مطالبہ کردیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے چیئرمین ندیم عمر کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کے مسائل پی سی بی سے الگ ہیں،
ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیکریٹریٹ بنایا جائے پی ایس ایل کا اپنا بورڈ ہوگا تو مسائل جلد ہونگے جبکہ بورڈ کا منتخب چئیرمین اور انتظامیہ بھی الگ ہو۔
ندیم عمر نے کہا کہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی مصروفیات کی وجہ سے ہمیں سلمان نصیر سے بات کرنی پڑتی ہے، بورڈ کا الگ سے چیئرمین ہوگا تو براہ راست اس سے مسائل ڈسکس کرسکیں گے ،
انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل کا شیڈول تبدیل کرنا پڑا، اگلے سال آئی پی ایل کیساتھ پی ایس ایل کا انعقاد ہوگا،
ہوسکتا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل کی بجائے آئی پی ایل کھیلنے کو ترجیح دیں ، ہم نے شروع میں کرکٹ بورڈ سے کہا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے بغیر بھی پر ایس ایل کا انعقاد ہوسکتا ہے ،
ندیم عمر نے کہا کہ اگلے سال اپریل میں لیگ کا انعقاد رسک ہے، ہمیں یہ رسک لینا پڑا کیونکہ اپریل کے بعد ہمیں کوئی ونڈو نہیں مل رہی تھی ،
چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چمپئینز ٹرافی میں پاکستان نے اچھا پرفارم کیا تو پی ایس ایل کی ویلیو بڑھ جائیگی، پی ایس ایل کے پہلے چار ایڈیشن کھلاڑیوں نے دل لگا کر کھیلے تھے کھلاڑی اب دل لگاکر نہیں کھیلتے ۔